ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ڈیرہ اﷲ یار کے میڈیکل آفیسر کا مریضوں کے ساتھ رویہ غیرمناسب ہے، عوامی حلقے

ہفتہ 25 اپریل 2015 17:21

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء )ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ڈیرہ اﷲ یار کے میڈیکل آفیسر کا مریضوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ غریب اور بغیر سفارشی مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ادویات ناپید عوامی حلقوں کی جانب سے فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق:ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ڈیرہ اﷲ یار کے میڈیکل آفیسر محمد دین جھکرانی غریب اور نادار مریضوں کیلئے ہٹلر بن گئے ہیں ادویات مانگنے سمیت دیگر معمولات حاصل کرنا ہسپتال میں گناہ کبیرہ بن گیا ہے مذکورہ ڈاکٹر کی نامناسب رویئے کے سبب لوگ رات کے اوقات میں ہسپتال کا رخ کرنے سے کترانے لگے ہیں عوامی حلقوں نے ’’اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

25اپریل۔

(جاری ہے)

2015ء‘‘کو بتایا ہے کہ اگر رات وقت میں کوئی مریض ہسپتال جاتا ہے تو ڈیوٹی پر ڈاکٹر غائب نظر آتا ہے اگر دیگر اہلکار ڈاکٹر کو فون کرکے بلا لیتے ہیں تو ڈاکٹر آتے ہی مریضوں پر غم وغصے کا طوفان گرا دیتے ہیں جس سے مریضوں کے لئے مسیحا ہٹلر بن کر سامنے آجاتا ہے مذکورہ ڈاکٹر کے غلط برتاؤ کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پایا جاتا ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام دشمن ڈاکٹر کو ہٹاکر فرض شناس اور عوامی جذبے سے سرشار آفیسر تعینات کرے تاکہ علاقے کے عوام کو ظالم ڈاکٹر سے نجات مل سکے ۔