محکمہ صحت قصور کے زیر اہتمام ’’ماں اور بچے کی صحت ‘‘کاہفتہ کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ میلے کا انعقاد

ہفتہ 25 اپریل 2015 20:10

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء)محکمہ صحت قصور کے زیر اہتمام ’’ماں اور بچے کی صحت ‘‘کاہفتہ کے سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک ہیلتھ میلہ گزشتہ روز منایا گیا ۔جس میں ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شکور ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شفیق احمد رانا ، اے ایم ایس ڈاکٹر رانا پرویز ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیو ٹریشن پروگرام ڈاکٹر ضیاء الرحمن ، ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ، پرنسپل نرسنگ سکول رققیہ رحیم،چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حبیب اﷲ ، مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صدر میڈم صفیہ سعید ، ممبر ہیلتھ کمیٹی حاجی محمد احمد ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، کمیونٹی مڈ وائف ، نرسز اور صحافیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر سال ایک کروڑ بچے موت کا شکار ہو جاتے ہیں اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات کی شرح کے مطابق پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کا مقصد ماؤں کو آگاہی دینا ہے کہ جن اصولوں پر چل کروہ اپنی اور اپنے بچے کی حفاظت کر سکتی ہیں جس سے بچے بہت ساری خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔