ہزار بیماریوں کی ایک ہی جڑ ہے،امریکی طبی ماہرین

تھکان کا شکار رہنا یا موٹاپا ؟ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے،تحقیق

ہفتہ 25 اپریل 2015 22:58

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اپریل۔2015ء) کیا آپ ہر وقت تھکان کا شکار رہتے ہیں یا آپ کو لگتا ہے کہ موٹاپا آپ کو اپنا شکار بنا رہا ہے ؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی سستی ہے۔جی ہاں ایک نئی امریکی طبی تحقیق کے مطابق ہزار بیماریوں کی جڑ ایک ہی ہے اور وہ اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنا۔ وسکنسن میڈیکل کالج کی تحقیق کے مطابق ہمارے سست طرز زندگی اور خراب صحت کے درمیان تعلق کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت کرسی پر گزارتے ہیں ان میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 112 فیصد، شریانوں کے مسائل کے باعث بیماریاں جیسے فالج وغیرہ کا خطرہ 147 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خدشہ 49 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ہائی کولسیٹرول، کمر کے نچلے حصے میں درد، آنتوں کا کینسر اور خون کی روانی کی رفتار میں کمی وغیرہ بھی اس سے جڑے چند مسائل ہیں۔محققین کا تو کہنا ہے کہ بہت زیادہ بیٹھنے والے افراد جتنی بھی زیادہ ورزش کرنے کے عادی ہوں ان کو ان خطرات کا سامنا بدستور رہتا ہے۔درحقیقت اگر کوئی فرد ایک گھنٹہ بھی بیٹھتا ہے تو خون کی شریانوں میں چربی کی سطح میں 14 فیصد اضافہ ہوتا ہے اور کچھ دیر کی ورزش سے اس کے نقصانات کی تلافی نہیں ہوپاتی۔