Live Updates

پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی‘حاجی جہان دستگیر خان

بدرگہ کے عوام بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جاگیردار طبقہ کو مسترد کردیں گے‘پریس کانفرنس

اتوار 26 اپریل 2015 12:11

درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔بدرگہ کے عوام بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے جاگیردار طبقہ کو مسترد کردیں گے۔ منتخب ہوکر علاقے میں ترقیاتی عمل سے محروم طبقات کو ترجیح دیں گے۔نوجوانوں کو کھیل کھود کے بہتر مواقع فراہم کرکے دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل بدرگہ میں چار فریقی اتحاد جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی ، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ (ن)سے متفقہ طور پرنامزد تحریک انصاف کے ضلع کونسل کے لئے امیدوار حاجی جہان دستگیر خان اور تحصیل کونسل کے لئے نامزد جماعت اسلامی کے امیدوار رضوان اللہ مہمند نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

حاجی جہاد دستگیر خان نے چار فریقی اتھاد کے قیادت کا شکریہ اداء کیا کہ جنہوں نے یونین کونسل بدرگہ میں جاگیردار طبقہ کی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیا اور کہا کہ منتخب ہوکر تمام سیاسی جماعتوں کے ورکرز کو عزت دیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک سوا ل کے جواب میں انہون نے کہا کہ تحریک انصاف کی وژن اداروں سے کرپشن کا خاتمہ اور کارکردگی بہتر بنا نا ہے اور عوامی حالت زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کے لئے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات نچلی سطح تک لانے میں فیصلہ کن مرحلہ عوام کا بلدیاتی انتخاب ہے جس میں تحریک انصاف میرٹ پر ھسہ لے رہی ہے اور عوام ان پر اعتماد کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونین کونسل بدرگہ میں 13سالہ دور اقتدار کے باجود عوام ترقیاتی عمل سے محروم ہیں اور نوجوان کھیل کھود کے مواقع کے حصول کے لئے ترس رہے ہیں اس لئے وہ منتخب ہوکر یونین کونسل بدرگہ میں نوجوانوں کی بھر پور نمائندگی کریں گے اور کھیل کے میدانوں کے قیام کو خصوصی توجہ دیں گے۔ انہون نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے تمام جوان پی ٹی آئی کے روایتی جنون کے ساتھ مکمل طور پر متفق اور متحد ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں جیت صرف تحریک انصاف کی ہوگی ۔

انہون نے کہا کہ مکالفین اس کوش فہمی میں نہ رہے کہ تحریک انصاف میں پھوٹ پڑگیا ہیپارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنان میں اختلاف رائے کو اختلافات کا نام دینا درست نہیں اور تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے کوشاں رہیں ۔ رضوان اللہ مہمند نے کہا کہ یونین کونسل میں سیاسی اتحاد کے تمام ورکرز کا اتفاق اس بات کی دلیل ہے کہ یونین کونسل بدرگہ میں اب آزادی کا سور طلوع ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات