صوبہ بھر میں ماں و بچے کی صحت کاہفتہ کل سے منایاجائیگا

اتوار 26 اپریل 2015 12:43

لاوہر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں ماں و بچے کی صحت کاہفتہ ( پیر) سے سے منایاجائیگاجبکہ 2 مئی تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

اس دوران لیڈی ہیلتھ سپروائزر ز، ہیلتھ ورکرز ، ایم این سی ایچ پروگرام کی کمیونٹی مڈوائفس ، ویکسی نیٹرز ، ہیلتھ نیوٹریشنز سمیت ہزاروں اہلکار فرائض سرانجام دیں گے نیز 2 سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے ، پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی چوسنے والی گولیوں سمیت حاملہ خواتین کو ٹی ٹی ویکسین کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔