پاک فوج نے نیپال کے زلزلہ متاثری کی امداد کیلئے امدادی سامان، طبی عملے اور فیلڈ ہسپتال کے 4 طیارے کھٹمنڈو بھجوا دیئے

طیاروں میں ڈاکٹرز، طبی عملہ، سرچ و رسیکیو ٹیم ،30 بیڈ کا فیلڈ ہسپتال اور اشیائے خورونوش بھی شامل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے

اتوار 26 اپریل 2015 13:28

راولپنڈی/کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) پاک فوج نے نیپال کے زلزلہ متاثری کی امداد کے لئے امدادی سامان، طبی عملے اور فیلڈ ہسپتال کے 4 طیارے کھٹمنڈو بھجوا دیئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پاک فوج نے نیپال کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے4 سی 130 طیارے کھٹمنڈو بھیجے گئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طیاروں میں ڈاکٹرز، طبی عملہ، سرچ و رسیکیو ٹیم ،30 بیڈ کا فیلڈ ہسپتال اور اشیائے خورونوش بھی شامل ہیں، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے امدادی سامان میں دو ہزار متاثرین کیلئے تیار خوراک کے پیکٹس، پانی کی بوتلیں، ادویات، دو سو ٹینٹ، چھ سو کمبل اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیپال اور بھارت میں آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار کے قریب افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :