ماڈل ایان علی کے لئے خارش سوہان روح بن گئی

جیل کی ادویات ختم خارش ختم نہ ہو سکی،بیرونی معالج کی خدمات حاصل کرنے کے لئے درخواست جیل حکام کو ارسال

اتوار 26 اپریل 2015 13:45

ماڈل ایان علی کے لئے خارش سوہان روح بن گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) منی لانڈرنگ میں گرفتار ماڈل ایان علی کے لئے خارش سوہان روح بن گئی‘ جیل کی ادویات ختم ہو گئیں خارش ختم نہ ہو سکی۔ بیرونی معالج کی خدمات حاصل کرنے کے لئے درخواست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی ان دنوں شدید ترین خارش میں مبتلا ہیں ان کی جلد چکنی ہے جس کی وجہ سے ان کو جلد کے مسائل پڑھ چکے ہیں جلدی امراض موت کا سبب تو نہیں بن سکتیں مگر اس سے نفیساتی مسائل بڑھ جاتے ہیں جیل حکام نے ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایان علی کو متوازن عذا اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ خوبرو ماڈل جلد کی خارش کی شکایت عدالت میں بھی کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :