سبی، چاکر روڈ پر بم دھماکے میں5افرادجاں بحق ،20سے زائد زخمی ، سیکورٹی ہائی الرٹ،کئی مشتبہ افراد گرفتار ،2کلو گرام وزنی بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا ،زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل ،کئی کی حالت تشویشناک ،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ،صدر، وزیراعظم، وزیرداخلہ،عمران خان، آصف علی زرداری، سراج الحق،وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر رہنماوٴں کی دھماکے کی شدید مذمت،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت
اتوار 26 اپریل 2015 19:34
سبی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2015ء) سبی چاکر روڈ پر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکہ سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں5 افرادموقع پر جاں بحق اور20 سے زائد زخمی ہوگئے ، واقعے کے بعد شہر کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،سیکورٹی فورسز نے کئی مشتبہ افراد کوگرفتارکرلیاگیا ،صدر، وزیراعظم، وزیرداخلہ،عمران خان، آصف علی زرداری، سراج الحق،وزیراعلیٰ بلوچستان و دیگر رہنما وٴں نے دھماکے کی شدید مذمت کی ،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، زخمیوں کو بہترین طبی امداد دفراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع سبی کے علاقہ سبزی مارکیٹ کے قریب موچی کے دوکان پر نامعلوم افراد کی جانب سے رکھا ہوا سائیکل پر نصب بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث علاقہ میں خوف وہراس پید ا ہوگیا بم دھماکہ سے ولی محمد علی نواز سمیت 5افراد ہلاک جبکہ موسیٰ خان ، علی محمد، سہراب خان ،سخی دوست ،لعل محمد،مہر چند، رسول محمد، جھنڈا خان ، خان محمد، شیر محمد، علی نواز ، لعل گل، محمد ہاشم سمیت 20 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے3 افراد کی حالت نازک بنائی جاتی ہے بم دھماکہ کی ااطلاع ملتے ہی ونگ کمانڈر سبی لیفٹیننٹ کرنل وقاص ملک، ڈی آئی جی سبی افتخارالحق، ڈی پی اور سبی محمد انور کھیتران چےئرمین میونسپل کمیٹی حاجی مولانا داوٴد رند،فقیر محمد رند ، محمدبابر جاوید وکونسلرز وپولیس لیویز وایف سی کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ایمبونسز کے زریعے زخمیوں کو سول ہسپتال سبی و سی ایم ایچ لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ بھیج دیا گیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.