ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبعیت ٹھیک ہے تاہم معمول کا طبی معائنہ ہوتا رہتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل وحید ارشد کی ون ورلڈ سے بات چیت

ہفتہ 25 اگست 2007 11:16

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25 اگست 2007) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل وحید ارشد نے کہا ہے کہ ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبعیت ٹھیک ہے۔ ون ورلڈ کے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر قدیر خان کی طبعیت کی ناسازی کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج ‌نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی طبعیت ٹھیک ہے تاہم معمول کا طبی معائنہ ہوتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان علیل ہیں اور انہیں علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں خصوصی طیارے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ان کی اہلیہ حنی خان کو بھی ساتھ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سینیٹر ایس ایم ظفر نے بھی ایٹمی سائنسداں سے ملاقات کی ہے۔

متعلقہ عنوان :