جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں۔ شہباز شریف

پیر 27 اپریل 2015 13:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو معیاری، جدید اور بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں۔ جنہیں سیل کرکے مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

سول سیکریٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام ڈرگ ٹیسٹ لیبز کو آؤٹ سورس کیا جائے اور اسپتالوں میں طبی الات کا مکمل سروے کرایا جائے۔ اجلاس میں اسکول اپنانے کی طرز پر محکمہ صحت کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت اپنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور صوبائی وزراء ، ارکانِ اسمبلی، بیورو کریسی اور دیگر اعلیٰ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ ایک ایک دیہی اور بنیادی مرکز صحت کو اپناہئیں۔

متعلقہ عنوان :