پشاور، صوبائی حکومت عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، شکیل خان

پیر 27 اپریل 2015 16:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور بہت جلد ملاکنڈ پی کے۔99کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر میسر ہو سکیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکنڈ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوکیا۔

انہو ں نے کہاکہ پی کے۔99میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔ان منصوبوں میں صحت‘ تعلیم‘ پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ نکاسئی آب اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی شامل ہیں جس سے علاقے کے عوام کا معیار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کے لئے دلجمعی سے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :