پنجاب میں سکول اپنانے کی طرز پر دیہی و بنیادی مراکز صحت بھی اپنا نے کا فیصلہ
جعلی ادویات کی تیاری اور خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے‘شہبازشریف صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز ، کمشنرز،آر پی اوز ، ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز ایک ایک مرکز صحت اپنائینگے جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں، ا یسی فیکٹریاں سیل کرکے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے محکمہ صحت میں اصلاحات کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام نا گزیر ہے، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل تیز کیاجائے‘وزیراعلیٰ پنجاب کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب
پیر 27 اپریل 2015 17:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے،محکمہ صحت میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام نا گزیر ہے،ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام پر موثر عملدرآمد کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا جائے اورجعلی ادویات کی تیاری اور خرید و فروخت کے گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف پوری قوت سے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، جعلی ادویات تیار کرنے والی فیکٹریاں انسانوں کی قتل گاہیں ہیں اور ان فیکٹریوں کو سیل کر کے مالکان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔
وہ یہاں ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران سکول اپنانے کی طرز پر محکمہ صحت کے دیہی و بنیاد ی مراکز صحت بھی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تمام صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری صاحبان ،آر پی اوز ، ڈی سی اوز ، ڈی پی اوز ایک ایک دیہی یا بنیادی مرکز صحت اپنائیں گے اور وہ اپنائی گئی ہیلتھ فسیلٹی میں طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور اس ضمن میں باقاعدگی سے دورے بھی کریں گے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دیہی و بنیادی مراکز صحت اپنانے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں جامع پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات کے پروگرام پر تیز رفتاری سے عمل کر رہی ہے اور محکمہ صحت میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات بارآور ثابت ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،یہی وجہ ہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے اہداف مقرر کئے گئے ہیں اوران کے حصول کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں۔ عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کا ادارہ جاتی فریم ورک انتہائی ضروری ہے تاکہ اس پروگرام کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تمام ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل تیز کیاجائے ۔تمام ہسپتالوں میں طبی آلات چالو حالت میں ہونے چاہئیں، کہیں سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے-کروڑوں روپے کی مشینری کا ڈبوں میں بند رہنا دکھی انسانیت کے ساتھ بڑا ظلم ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں طبی آلات کا مکمل سروے کرایاجائے اور ایسا نظام وضع کیا جائے کہ ہسپتالوں کیلئے جس کمپنی سے مشینری خریدی جائے، وہی کمپنی اس کی مکمل دیکھ بھال کی بھی ذمہ دار ہو۔انہو ں نے کہا کہ دیہی وبنیادی مراکز صحت میں میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کے حوالے سے کانفرنس بلائی جائے اورکانفرنس میں نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کو مدعو کر کے ان کی تجاویز حاصل کی جائیں ۔اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر ر یفارمز پروگرام پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا۔صوبائی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک نے ہیلتھ سیکٹرریفارمز پروگرام پر پیشر فت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق، اراکین صوبائی اسمبلی ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.