پولی کلینک انتظامیہ نے ڈینگی خاتمہ کے لئے 10 ملین فنڈز ضائع کر دیا

پیر 27 اپریل 2015 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وبا ء کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ نے ڈینگی بخار کی روک تھام کیلئے 10 ملین روپے اپنی عیاشیوں پر ضائع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کیلئے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے لاکھوں روپے کے فنڈز فراہم کئے تھے پولی کلینک انتظامیہ نے 10 ملین سے ڈینگی سپرے کی نہ تو کوئی مشین خریدی ہے اور نہ ڈینگی مچھر مار دوائیاں خریدی بلکہ یہ فنڈز غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ کر دیئے گئے ہیں اور 10 ملین کی خطیر رقم ضائع کر دیا یہ انکشاف ایک آڈٹ رپورٹ میں ہوا ہے جو پی اے سی میں جمع کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :