دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن منایا گیا

منگل 28 اپریل 2015 14:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورکس) منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں سرکاری و غیر سرکاری، نجی وصنعتی اور دیگر اداروں میں دوران ڈیوٹی اور فرائض کی سرانجام دہی کے اوقات میں اپنی جان و مال کے تحفظ اور صحت عامہ کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے خصوصی واکس، سیمینارز ، ورکشاپس ، کانفرنسز کا اہتمام کیا گیا جس میں دوران کام سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :