جرمنی میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق‘ ڈیڑھ لاکھ سے زائد تلف کئے جائینگے

اتوار 26 اگست 2007 11:29

برلن(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26 اگست 2007) جرمنی کے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کے بعد ایک لاکھ 60 ہزار پرندے تلف کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ارلنگن کے ایک پولٹری فارم میں کچھ بطخوں میں برڈ فلو کے مہلک وائرس ایچ فائیو این ون کی موجودگی کی تصدیق ہوئیہے۔ برڈ فلو کی تصدیق کے بعد حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقے میں موجود ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد پرندوں کو تلف کردیا جائے گا۔ جبکہ فارم میں برڈ فلو وائرس کے پھیلنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :