لوہار گلی روڈ کی خستہ حالی کے باعث جتنے بھی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اُس کامقدمہ محکمہ شاہرات پردرج کیاجائے ‘سی ایم ایچ میں نیورو سرجن نہ ہونے سے جتنے بھی مریضان ایبٹ آباد واسلام آباد ریفرکئے دوران سفر اموات کاشکار ہوئے کامقدمہ وزیرصحت پر درج کیاجائے

لیگی رہنماؤں آصف مصطفائی اورسیدفوادگیلانی نے کی میڈیا سے بات چیت

منگل 28 اپریل 2015 16:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) لوہار گلی روڈ کی خستہ حالی کے باعث جتنے بھی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اُس کامقدمہ محکمہ شاہرات پردرج کیاجائے جبکہ سی ایم ایچ میں نیورو سرجن نہ ہونے کے باعث جتنے بھی مریضان ایبٹ آباد واسلام آباد ریفرکئے دوران سفر اموات کاشکار ہوئے کامقدمہ وزیرصحت پر درج کیاجائے ، محکمہ شاہرات اور صحت عامہ غفلت میں کسی سے کم نہیں ، ان خیالات کااظہار لیگی رہنماؤں آصف مصطفائی اورسیدفوادگیلانی نے گزشتہ روزمیڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ، ہیلتھ پیکیج منظوری پر جہاں وزیرصحت خوشی کااظہار کررہے ہیں اور اپنی سٹیٹمنٹ میں واضح بھی کرچکی ہے ہیلتھ پیکیج سے بیروزگاری میں کمی ہوگی اور صحت عامہ ترقی کی جانب رواں دواں ہوگا وزیرموصوف سے عوام الناس مطالبہ کرتی ہے کہ وہ سب سے پہلے نیورو سرجن کی تعیناتی عمل میں لائی تاکہ مریضان ایبٹ آباد و اسلام آباد ریفرہونے سے بچ سکیں اکثر مریض راستے میں دم توڑ جاتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ وزیرتعمیرات عامہ وشاہرات محض آبائی حلقہ جات کے اندر شادی بیاہ اورفوتگی پردعاؤں کی حد تک محدود ہیں ، جواپنی سٹیٹمنٹ میں سڑکات کی بہتری کیلئے بیانات کی حد تک تواعلان کرتے ہیں لیکن لوہارگلی روڈ بارے وزیر موصوف کا کوئی کردار نہیں ، آصف مصطفائی اورسیدفوادگیلانی کاکہنا تھاکہ وزارت شاہرات و تعمیرات اور وزارت صحت عامہ کی غفلت سے عوام الناس عاجز آچکے ہیں دونوں محکمہ جات عوام پرکسی بڑے عذاب سے کم نہیں ۔

متعلقہ عنوان :