عازمین حج کو گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کی ویکسین لگانے کیلئے ڈیڑھ لاکھ ٹیکے اور ڈسپوزل سرنجیں خریدنے کیلئے کارروائی شروع

منگل 28 اپریل 2015 16:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو گردن توڑ بخار اور انفلوئنزا کی ویکسین لگانے کے لئے عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار کے مطابق تیار شدہ ڈیڑھ لاکھ ٹیکے اور ڈسپوزل سرنجیں خریدنے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے اور اس مقصد کے لئے ویکسین کے تیار کنندگان ‘ملٹی نیشنل کمپنیوں اور باختیار ایجنٹوں سے 14مئی تک ٹینڈر طلب کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حج کے موقع پر گردن توڑ بخار کی وبا پھیلنے سے متعدد افراد کی اموات کے بعد سعودی حکومت نے 1985ء سے عازمین حج کے لئے گردن توڑ بخار کے ٹیکے لگوانا اور حج ویزہ کے حصول کے لئے ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :