چیئرمین نشاط احمد خاں کی صدارت میں پنجاب اسمبلی میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس

منگل 28 اپریل 2015 17:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین نشاط احمد خاں کی صدارت میں پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی امجد علی جاوید ، ڈاکٹر نجمہ افضل اور ڈاکٹر نوشین حامد اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ جس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا بل زیر غور آیا۔اجلاس کے دوران چیئرمین نے پوائنٹ آوٹ کیا کہ گزشتہ رات ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ڈی سی او خانیوال کے حوالے سے ٹاک شو میں کہاکہ حکومت پنجاب نے شیشہ سموکنگ کی اجازت دی ہوئی ہے۔

کمیٹی نے اجلاس کے دیگر شرکاء میں سے ڈاکٹر سلمان رشید ایڈیشنل سیکرٹری صحت سے حکومت کی ایسی پالیسی کے بارے میں ا ستفسار کیا کہ آیا کہ حکومت پنجاب نے اس کی اجازت دی ہے تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس بات پر توجہ مبذول کروائی گئی کہ اجلاس میں 02 اپریل2014کے اجلاس کے دوران مذکورہ کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جن اضلاع میں شیشہ سموکنگ کی جار ی ہے وہا ں کے ڈی سی اوز کواس امر کا پابند بنایا جائے کہ ان کے خلاف سیکشن 144کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس میں کمیٹی نے اظہار نارضگی کرتے ہوئے اپنی سابقہ میٹنگ کی ہدایات کا اعادہ کیا کہ محکمہ صحت ڈی سی اوز کے ذریعے سموکنگ ( شیشہ حقہ ) کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور اس کی روک تھام کے لیے مئوثر اقدامات کیے جائیں۔