فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے دومقامات پر فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد

میڈیکل کیمپوں میں مجموعی طور پر 1773 افراد کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اُنہیں ادویات فراہم کی گئیں

منگل 28 اپریل 2015 17:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) جماعة الدعوة کے رفاعی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے لاہور کے دومقامات پر فری میڈیکل کیمپوں کا انعقادکیا گیا جہاں مجموعی طور پر 1773 افراد کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اُنہیں ادویات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپوں میں الٹراساؤنڈ ، بلڈ گروپنگ اور شوگر کے ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں طبی مشورے بھی دیے گئے ۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے جن دومقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے ان میں مین روڈ والٹن سٹاپ اور نئی آبادی اسماعیل پارک ہربنس پورہ شامل ہیں۔ والٹن کینٹ میں لگائے گئے کیمپ میں 1244 جبکہ ہربنس پورہ کیمپ پر 529 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جماعة الدعوة کے مقامی ذمہ دارن مشتاق احمد نے والٹن کینٹ جبکہ محمد آصف نے ہربنس پورہ میں لگائے جانے والے کیمپ کی نگرانی کی ۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپوں پراسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیموں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی خدمات سر انجام دیں۔ جن شعبے میں مریضوں کاچیک کیا گیا ان میں آئی ،چائلڈ،آرتھو پیڈ،ای این ٹی ،جگر و معدہ،جنرل فزیشن، نیوروسرجن، گردہ و مثانہ کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر اور گائنی لیڈی ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔ ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں طبی مشورے بھی دئیے جبکہ ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی FIFکی جانب سے مفت فراہم کی گئیں ۔

مقامی لوگوں اور معزز شخصیات نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی تعریف کی ۔ اس موقع پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ان کیمپوں کے منتظمین کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کاکام اللہ کے پیارے نبی ﷺ کی سنت بھی ہے اور کسی کی مدد کرنے پر دل کو سکون وراحت بھی ملتی ہے ۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہمیشہ مستحقین تک ہر طرح کی امداد باہم پہنچانے کی بھرپور کوشش کی ہے اور ان کیمپوں کا مقصد بھی یہی ہے۔ کیمپوں پر آنیوالے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ FIF کی جانب سے ایسے کیمپوں کا انعقاد ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :