بھٹوشہید،بینظیربھٹوشہیدسے لیکرآصف زرداری ،بلاول بھٹو تک پی پی پی قیادت کی قوم وملک کیلئے خدمات کاسلسلہ ہے،چوہدری محمدیٰسین

پاکستان وکشمیرکے محکوم ومظلوم طبقات آج بھی پی پی پی کواپنی طاقت ،بھٹوازم کے فلسفہ میں اپنی نجات سمجھتے ہیں پی پی پی میں سے کسی کے جانے سے بھٹوکی تحریک پرکوئی فرق نہیں پڑیگا،بلاول بھٹوجب ملک گیردورہ کرینگے تومخالفین کوکسی جگہ ٹھکانہ نہیں ملے گا، سینئر وزیر آزاد کشمیر

منگل 28 اپریل 2015 17:23

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) آزادجموں کشمیرکے سینئروزیرچوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ بھٹوشہید،بے نظیربھٹوشہیدسے لے کرمردحرآصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو تک پی پی پی قیادت کی قوم اورملک کے لیے خدمات کاایک سلسلہ ہے پاکستان وکشمیرکے محکوم ومظلوم طبقات آج بھی پی پی پی کواپنی طاقت سمجھتے ہیں اوربھٹوازم کے فلسفہ میں اپنی نجات سمجھتے ہیں بالادست قوتوں کی سازشوں کے باوجود پی پی پی آج بھی پاکستان اورآزادکشمیرکے اندرمضبوط سیاسی قوت ہے چیئرمین بلاول بھٹونوجوانوں کے قائد اور رہبر ہیں پی پی پی میں سے کسی کے جانے سے بھٹوکی تحریک پرکوئی فرق نہیں پڑے گابلاول بھٹوجب ملک گیردورہ کرینگے تومخالفین کوکسی جگہ ٹھکانہ نہیں ملے گاکشمیرکاز کے لیے بھٹوشہیدوبے نظیربھٹوشہیدنے گرانقدرخدمات سرانجام دیں چیئرمین بلاول بھٹونے کھل کرمسئلہ کشمیرپربھارت کوللکارا،ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوٹلی کے دوران پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میں ملنے والے مختلف عوامی وفودسے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام خطہ کی تعمیروترقی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہم نے آزادکشمیرکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیاہے حکومت مدت پوری کریگی پارٹی جیالے بھٹوازم کاپرچم مضبوطی سے تھامے رکھیں پیپلزپارٹی کے اندرکارکن کی عزت ہے مزدور،کسان،طلباء اورعام طبقات کاپلیٹ فارم ہی پیپلزپارٹی بنتاہے ترقی پسندوروشن خیال عوام دوست قوتیں پیپلزپارٹی ہی کوملک کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی پی پی قیادت نے جمہوریت کے استحکام کے لیے پاکستان میں نوازشریف حکومت کاساتھ دیااوردھرنوں کی سیاست کوناکام بنایاآج دھرنے دینے والے کہیں نظرنہیں آرہے ، انہوں نے کہاکہ خطہ کے اندرمسئلہ کشمیرہی وہ واحدسلگتی ہوئی چنگاری ہے جس کے شعلوں کی لپیٹ میں پوراجنوب مشرقی ایشیاء کاخطہ آسکتاہے پاکستان وبھارت کے درمیان تنازعہ کی بنیادی وجہ ہی مسئلہ کشمیرہے پاکستان کی ماضی کی اورموجودہ سیاسی قیادت کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیرپردوٹوک موقف اختیارکیاپی پی پی قیادت مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ہمیشہ کرداراداکرتی رہی بھٹوشہید وبے نظیربھٹوشہیدنے مسئلہ کشمیرپرہمیشہ دلیرانہ موقف اختیارکیاان سے بھی دوقدم آگے بڑھ کرہمارے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹونے ساراکشمیربھارت سے لینے کااعلان کرکے بھارتی سیاسی وفوجی قیادت کی نیندیں حرام کردیں انہوں نے کہاکہ پاکستان نازک دورسے گزررہاہے اس وقت ساری قیادت اورقوم کوپاک فوج کے ساتھ متحدومنظم ہونے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے ناسورکی جڑکواکھاڑپھینکاجائے پی پی پی جیالے ملک اورقوم کی حفاظت وتحفظ کے لیے اپناکرداراداکریں انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہماراشعارہے ساڑھے تین سالہ عرصہ اقتدارکے دوران آزادکشمیرکوشاہراہ ترقی پرگامزن کردیاہے معاشرہ کے تمام طبقات کی فلاح وبہبودکے لیے پیپلزپارٹی حکومت نے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کیے ہیں2016میں آزادکشمیرکے انتخابات میں کارکردگی کی بنیادپرعوام فیصلہ کرینگے ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے بھی انقلابی کام کیے ہیں آج خطہ کے اندر میڈیکل کالجز،یونیورسٹیزاورکیڈٹ کالجزقائم ہوچکے ہیں جس کاکریڈٹ پیپلزپارٹی کوجاتاہے میرپورمیں ملٹری کالج کے قیام کے لیے ہزاروں ایکڑرقبہ مختص کردیاگیاہے ان اداروں میں ہمارے خطہ کے سپوت تعلیم حاصل کرینگے اوروہ اچھے شہری بن کرملک وقوم کی خدمت کرینگے ۔