حکومتی اقدامات کے باعث موجود ہ سیزن کے دوران ڈینگی بخار کوپھیلنے سے روک دیاجائیگا‘وحید عالم خان

عوامی نمائندوں نے ڈینگی بخار کے خلاف شعور بیدار کیا‘ چیئرمین ڈینگی کنٹرول کمیٹی نشتر ٹاؤن ورکن قومی اسمبلی

منگل 28 اپریل 2015 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) چیئرمین ڈینگی کنٹرول کمیٹی نشتر ٹاؤن ورکن قومی اسمبلی وحید عالم خان نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں نے ڈینگی بخار کے خلاف شعور بیدار کیا اور حکومتی اقدامات کے باعث موجود ہ سیزن کے دوران ڈینگی بخار کوپھیلنے سے روک دیاجائے گاتاہم معاشرے کے تمام طبقے عوام کوڈینگی بخار کی حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں، محمدشہباز شریف کی قیادت میں ڈینگی کے تدارک کے لئے ہم نے بھرپور کاوشیں کیں اور ڈینگی کے خلاف یہ جنگ ایک مسلسل عمل ہے ۔

نشتر ٹاؤن میں ڈینگی کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وحید عالم خان نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خلاف حکومت پنجاب نے گزشتہ سال تمام ممکنہ وسائل استعمال کیے اوراب بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وحید عالم خان نے کہا کہ ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے علماء سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار اداکرنا ہے اور علماء کرام اپنے خطبات میں عوام کو گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی تلقین کریں تا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو اور ڈینگی بخار سمیت دیگر متعددی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ ڈینگی لاروے کو ختم کرنے کیلئے مکینیکل طریقے اور کیمیکل سپرے کر رہی ہے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے مختلف جگہوں خصوصاً طلباء و طالبات کے تعلیمی اداروں میں سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں۔