ضلعی انتظامیہ کے محکمہ زراعت شہر کی ما رکیٹوں میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کے معیار کو چیک کر رہا ہے‘ ڈی سی او لاہور

جہاں کہیں کھاد یا کیڑے مار ادویات میں ملاوٹ کا کیس سامنے آتا ہے تو اس کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے‘ محمد عثمان

منگل 28 اپریل 2015 20:22

ضلعی انتظامیہ کے محکمہ زراعت شہر کی ما رکیٹوں میں کھاد اور کیڑے مار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے محکمہ زراعت شہر کی ما رکیٹوں میں کھاد اور کیڑے مار ادویات کے معیار کو چیک کر رہا ہے اور جہاں کہیں کھاد یا کیڑے مار ادویات میں ملاوٹ کا کیس سامنے آتا ہے تو اس کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹا ؤن ہال میں جعلی اور ملاوٹ شدہ کھاد اور کیڑ ے مار ادویات کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ای ڈی او(ایگری کلچر)،پو لیس حکام،لیگل ایڈوائزر برائے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ڈی او (سی) لاہور نے شرکت کی۔ڈی سی او لاہور نے ای ڈی او (ایگری کلچر) کو ہدایت کی کہ وہ ایسے ڈیلرز جو کہ ملاوٹ شدہ کھاد اور کیڑے مار ادویات کی فروخت میں ملوث ہیں اُن کے کورٹ کیسز کی تفصیلی رپورٹ تیار کر کے پیش کریں۔ڈی سی اولاہور نے ای ڈی او (ایگری کلچر) کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں جاکر سٹاف کی نگرانی کریں اور فیلڈ میں ان کی حا ضری کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈا ؤن کی رپورٹ ڈی سی او آفس بھجوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :