حیدر آباد، عوام کوصحت کی سہولیات فراہمی کیلئیسول ہسپتال کی بہتری کا فیصلہ

امراض قلب کے شعبے کو 24گھنٹے الرٹ رکھنے خستہ حال عمارت اور کوارٹرز کی مرمت کے لیے بھی عملی اقدام کئے جائیں گے، اجلاس میں فیصلہ

منگل 28 اپریل 2015 21:41

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) صحت کی سہولیات کی عوام کو فراہمی اور سول ہسپتال کی بہتری کے لیے تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ڈی سی شاہ زمان کھوڑو ، وائیس چیئرمین میر فاروق جکھرانی کی نگرانی میں ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر ساون شیخ، سول سرجن ڈاکٹر الطاف وگھن ، پی ایم اے کے ڈاکٹر راجکمار، عبدالوحید پٹھان، پیپلز پارٹی کے محبوب شاہ، اکبر پیرزادہ، عبدالکریم جویو، زکوات چیئرمین میر ارباب خان لاشاری، صحافی عبدالرحمن آفریدی، محکمہ بلڈنگ کے ہدایت اﷲ برڑو، علی نواز سیال و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ امراض قلب کے شعبے کو 24گھنٹے الرٹ رکھنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے، جبکہ سول ہسپتال کی خستہ حال عمارت اور کوارٹرز کی مرمت کے لیے بھی عملی اقدام کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کوہر ممکن صحت کی سہولت فراہم کرنا ہماری ذمیداری ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، میر فاروق خان جکھرانی نے کہا کہ سول ہسپتال کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائیں گے جو نہ صرف ڈاکٹروں کو کام کرنے دیتی ہے اور ہسپتال کے لیے ایک مسئلہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غریب مریضوں کو علاج کی بہتر سہولت ملے کسی کو غنڈہ گردی کرنے نہیں دیں گے ہم کام چاہتے ہیں ۔