کوئٹہ، صوبائی حکومت تعلیم وصحت کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے مگر شعبوں میں فرائض سرانجام دینے والے لوگوں کی کمی ہے ،میر عبدالکریم نوشیروانی
منگل 28 اپریل 2015 21:47
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم اورصحت کے فروغ کے لئے تو کام کررہی ہے لیکن ان شعبوں میں فرائض سرانجام دینے والے لوگوں کی کمی ہے جس سے حکومت کا وژن ناکامی کا شکار ہے۔لہٰذا حکومت روزگار کے مواقع پیداکرے اور ان شعبوں میں ڈاکٹرز، لیکچرارز، اساتذہ اور دیگر سٹاف کو بھرتی کرے ورنہ تعلیم اورصحت کے شعبوں پر لگے اربوں روپے ضائع ہوجائیں گے۔
یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان میں بدقسمتی سے بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے سارا دن سیکرٹریٹ کا طواف کرتے رہتے ہیں اور شام کو خالی ہاتھ مایوس لوٹتے ہیں جبکہ اس کے برعکس حکومت ماڈرن ایجوکیشن کے دعوے کررہی ہے تعلیم اورصحت کے شعبوں پر اربوں روپے لگائے جارہے ہیں کالجز، یونیورسٹیاں اور تعلیمی اداروں کی بڑی بڑی عمارات بنائی جارہی ہیں جبکہ ان کالجز یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں پرنسپل، لیکچرارز اور اساتذہ سمیت دیگر سٹاف کی کمی ہے ایک ٹیچر ان سکولوں، کالجز میں دس دس مضامین پڑھاتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.