مسلم باغ ،، سیاسی پارٹیوں عوامی وسماجی شخصیات ،علمائے ،تاجرز، افیسروں کا جرگہ اور کانفرنس

تعلیم ،صحت سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی بہتر بناناناگزیر قرار، جرگے وکانفرنس کے شرکاء کی اتفاق رائے سے قرار دادیں منظور گوادر کاشعر کوریڈور کو براستہ ڈیرہ اسماعیل خان ،ژوب ،کوئٹہ ،قلات ، خضدارتعمیر کرنے کا مطالبہ

منگل 28 اپریل 2015 22:24

مسلم باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) گوادر کاشغر کوریڈور کو براستہ ڈیرہ اسماعیل خان ، ژوب ، کوئٹہ ، قلات ،خضدار تعمیر کرنے اور مسلم باغ میں کرومائیٹ کے کاروبار میں حکومتی فورس ایف سی کی بیجا اور بلا جواز مداخلت کے خاتمے کیلئے میونسپل کمیٹی مسلم باغ کے چیئرمین وپشتونخوامیپ کے رہنماء سردار آصف خان سرگڑھ ، اور ڈپٹی چیئرمین ملک فقیر محمد کاکڑ کے زیر اہتمام مختلف مختلف سیاسی پارٹیوں عوامی وسماجی شخصیات ،علمائے کرام ،تاجر برادری اور مختلف افیسروں کا جرگہ اور کانفرنس منعقد ہوا ۔

جرگہ وکانفرنس سے سردارآصف خان سرگڑھ ، ملک فقیر محمد کاکڑ ، پشتونخوامیپ کے ضلعی سیکرٹری مرکزی کمیٹی کے رکن چیئرمین اﷲ نور ، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء حاجی عصمت اﷲ ، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے رہنماء کونسلر جمال شاہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم ،انجمن تاجران کے صدر محمد عارف ، عوامی وسماجی رہنماء حاجی پکار خان میرزئی ، ملک حیات خان میرزئی ، مولوی عمر شاہ ، عبداﷲ کاکڑ ، مولوی پائیدین ، ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر محمدفضل ، عبدالغفار درانی ، مولوی اﷲ داد حقمل ، مولوی نعمت اﷲ ، جامعہ مسجد مسلم باغ کے خطیب مولوی عبدالخلاق نے اس سلسلے میں اپنی رائے اور تجاویز پیش کی اور مختلف سرکاری محکموں کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کرکے متعلقہ افیسران پر زور دیا کہ وہ اس کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پوری کرے ۔

(جاری ہے)

جس میں تعلیم ،صحت سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کو ناگزیر قراردیا گیا جرگے وکانفرنس کے شرکاء نے اتفاق رائے سے قرار دادیں منظور کی جس میں مسلم باغ میں کرومائیٹ کی مائننگ اور تجارت وکاروبار میں ایف سی کی غیر آئینی وغیر قانونی مداخلت کے خاتمے اور مسلم باغ میں اس کاروبار سے وابستہ تاجروں مزدوروں کو ہراساں کرنے کے اقدامات کو ختم کرکے حکومتی فورس ایف سی کو آئین وقانون کا پابند بنا کر سول انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت سے باز رکھنے کی قراردادیں منظور کی گئی ۔

کانفرنس میں ایک اور قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اﷲ کرومائیٹ کی مائننگ کیلئے مائنز مالکان کو ڈائنامیٹ لائسنس کی اجراء فی الفور کرکے مائننگ کو بند ہونے سے بچائیں۔ کانفرنس نے گوادر کاشعر کوریڈور کو براستہ ڈیرہ اسماعیل خان ،ژوب ،کوئٹہ ،قلات ، خضدارتعمیر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس اہم منصوبے کو یہاں کے عوام کا آئینی وجمہوری حق قرار دیا اور اس کوریڈور کے قابل عمل روٹ کی تبدیلی کو پشتون دشمن وعوام دشمن اقدام قرار ددیا ۔

کانفرنس کے اختتام پر کانفرنس کے میزبان میونسپل کمیٹی کے چیئرمین سردار آصف خان سرگڑھ نے جرگے کے تمام شرکاء سیاسی وسماجی رہنماؤں تاجر برادری اور سرکاری افیسران کا شکریہ ادا کا جنہوں نے ان اہم مسائل پر منعقدہ کانفرنس اور جرگے میں شرکت کرکے اتفاق رائے اور اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جمہوری سیاسی پارٹیاں عوام کے منتخب نمائندے اور تاجر برداری وعوام ہر وقت اپنے حقوق اورمسائل کے حل کیلئے متحد ومنظم رہینگے ۔