کوئٹہ، فرنٹیئر کو ر بلوچستان کے زیراہتمام ٹوبہ خانی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام

200سے زائدضرورت مندمریضو ں کا مفت معائنہ

منگل 28 اپریل 2015 22:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء ) فرنٹیئر کو ر بلوچستان کے زیراہتمام ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ خانی میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کااہتمام کیاگیا جس سے علاقے کے لو گو ں کی بڑی تعدادنے استفادہ کیا۔ کیمپ میں200سے زائدضرورت مندمریضو ں کا مفت معائنہ کیا گیا جن میں 80بچے،60مرداور40 عورتیں شامل ہیں، جبکہ 20 بچوں کوپولیوکے قطرے بھی پلائے گئے۔

مریضوں میں ہزاروں روپے کی مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ضرورت مند افرادمیں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیابمبوررائفلز کے کمانڈنٹ کرنل فیض فاروقی نے کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود مریضو ں سے باتیں کرتے ہو ئے کہاکہ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیر افگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اورپسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپ ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہولتوں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں اس مو قع پرکیمپ میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورفری طبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت اور مفت راشن کی تقسیم کی تعریف کی اوراس اُمیدکا اظہار کیا کہ ایف سی بلوچستان مستقبل میں مفت طبی کمیپ کا انعقاد کرتی رہے گی۔