حکومت اپنی آئینی مدت پورے کریگی،حمزہ شہباز

مسلم لیگ ( ن ) کی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی یکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ،پارٹی کارکنوں سے گفتگو

منگل 28 اپریل 2015 22:36

حکومت اپنی آئینی مدت پورے کریگی،حمزہ شہباز

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28اپریل۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ( ن )کے مرکزی رہنما ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انشاء اﷲ حکومت اپنی آئینی مدت پورے کریگی۔ مسلم لیگ ( ن ) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ، آئندہ بلدیاتی الیکشن پر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی ۔قربانیاں دینے والے کارکنوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی و دیگر بحرانوں کوختم کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے ۔ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کوارڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یاسین کسانہ کی قیادت میں کارکنوں سے لاہور ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے درست فیصلے کرکے عوام کے دل جیت لئے ۔ چائینہ معاہدوں سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے تمام مسائل حل کریگی بہترین حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقدامات سے ملک کو دہشتگردی،مہنگائی، بیروزگاری سمیت دیگر بحرانوں سے چھٹکارا مل رہا ہے ۔ چوہدری محمد یاسین کسانہ نے لیگی کارکنوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور توقع ظاہر کی قربانیاں نے والی کارکنوں کے بچوں کزگار کی فراہمی سمیت دیگر مسائل حل کرانے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے ۔