بیلجیئم کے فٹبالر کو دوران میچ دل کا دورہ

بدھ 29 اپریل 2015 14:45

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) بلجیئم کے فٹبالر گریگوری مارٹینس لوکرن ریزروز کی طرف سے کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال میں داخل کرا دئیے گئے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ 24 سالہ دفاعی کھلاڑی جینک کے خلاف میچ کے 20ویں منٹ میں میدان پر گر پڑے اور انہیں ہسپتال لے جانے سے قبل ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مارٹینس کی زندگی کو بچانے کی کوشش کیلئے انہیں کومہ میں رکھا گیا ہے، ان کے کلب نے ایک بیان میں کہا کہ سپورٹنگ لوکرن کی ہمدردیاں ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور مثبت نتیجے کیلئے پرامید ہیں۔ مارٹینس نے اینڈرریچٹ کے ساتھ برسلز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم 2011ء میں بروگس کے ساتھ منسلک ہو گئے اور جنوری 2014ء میں لوکرن منتقل ہوئے۔ وہ بلجیئم کی قومی یوتھ ٹیموں کی متعدد مرتبہ نمائندگی کر چکے ہیں۔