محکمہ صحت عامہ کے اعلیٰ حکام کی ملی بھگت ، مرکز صحت شاردہ کی تعمیر کیلئے مختص 14 کروڑ منافع کیلئے استعمال ہونے لگے ،وزیر صحت سردار قمرالزمان کو انسانیت سے نہیں بلکہ نیلم کے پہاڑوں سے لگاؤ ہے‘لب روڈ نیلم کے ہسپتالوں کی حالت زار سے محکمہ چشم پوشی کررہاہے جبکہ قیمتی پتھر وں کی نکاسی کیلئے نیلم کی بلند ترین چوٹی ، ننگی مالی پر نظر جمی ہوئی ہیں

تحریک تحفظ حقوق شاردہ کے سرپرست عالیٰ عبدالمجید نائیک کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 29 اپریل 2015 16:10

شاردہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء )تحریک تحفظ حقوق شاردہ کے سرپرست عالیٰ عبدالمجید نائیک نے کہا ہے کہ محکمہ صحت عامہ کے اعلیٰ حکام کی ملی بھگت ، مرکز صحت شاردہ کی تعمیر کیلئے مختص 14 کروڑ منافع کیلئے استعمال ہونے لگے ،وزیر صحت سردار قمرالزمان کو انسانیت سے نہیں بلکہ نیلم کے پہاڑوں سے لگاؤ ہے‘لب روڈ نیلم کے ہسپتالوں کی حالت زار سے محکمہ چشم پوشی کررہاہے جبکہ قیمتی پتھر وں کی نکاسی کیلئے نیلم کی بلند ترین چوٹی ، ننگی مالی پر نظر جمی ہوئی ہیں۔

مرکز صحت شاردہ کی تعمیر میں موجودہ ڈی ایچ او ڈاکٹر متین رکاوٹ بن رہے ہیں۔ایک سال قبل مرکز صحت شاردہ کی تعمیر کیلئے 14 کروڑ روپے حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کے اکاونٹ میں منتقل ہونے کے باوجود آج تک ہسپتال کاڈیزائن نہیں ہوسکا، ٹینڈر اور تعمیر درکنار ہے ۔

(جاری ہے)

آرایچ سی شاردہ کیلئے مختص 20کنال سے زائد اراضی تعمیر کی منتظر ،14کروڑ سے سالانہ منافع کمانے کیلئے محکمہ صحت کے چند اعلیٰ آفیسران نے آرایچ سی شاردہ کی تعمیر کوالتواء کاشکار بنادیا، محکمہ صحت فی الفور آرایچ سی شاردہ کی تعمیر کیلئے ٹینڈڑ نوٹس جاری کرے حکومت بجٹ 2015 ئمیں شارد ہ کے سرکاری دفاتر کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرے ۔

بصورت دیگر اہلیان شاردہ ایک بارپھر سڑکوں پر نکلیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔