کسی بھی معاشرے میں ہنر مند افراد ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ جن کی محنت سے معاشرے کا بڑا طبقہ مستفید ہوتا ہے ‘ اس لیے ہنر مند افراد کو وہ عزت و احترام ملنا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں

صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان کی راولاکوٹ تراڑکھل کے ہنر مند عبدالغنی کی ہاتھ سے بنائی خوبصورت اور پائیدار چپل پیش کرنے کے موقع پر بات چیت

بدھ 29 اپریل 2015 18:26

راولاکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں ہنر مند افراد ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ جن کی محنت سے معاشرے کا بڑا طبقہ مستفید ہوتا ہے ۔ اس لیے ہنر مند افراد کو وہ عزت و احترام ملنا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولاکوٹ تراڑکھل کے رہنے والے ہنر مند عبدالغنی کی طرف سے ہاتھ سے بنائی گئی خوبصورت اور پائیدار چپل پیش کئے جانے کے موقعہ پر وہاں موجود لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر ایسے ہنر مندوں کو اپنے کاروبار میں توسیع کے لیے بلا سود قرضہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہنر نوجوانوں کو بھی سکھایا جائے تاکہ آزاد کشمیر میں کاٹیج انڈسٹری کو فروغ مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عبدالغنی کے کام کی نفاست ، پائیداری سے متاثر ہوا ہوں۔ یہ محنتی شخص ہیں ان کے کام کو پاکستان اور بیرون ملک بھی متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :