دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے،ایس ایم منیر
تعلیم اور طبی سہولیات فراہم کرنے والے اساتذہ ،ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ قابل تشویش ہے ،عبدالحسیب خان ،راشد احمد صدیقی
بدھ 29 اپریل 2015 20:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سینیٹرعبدالحسیب خان اور کاٹی کے صدر راشد احمد صدیقی نے عوام کوتعلیم اور طبی سہولیات فراہم کرنے والے اساتذہ ،ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہنگامی بنیادوں پر ڈائریکٹرجنرل رینجرز اور آئی جی سندھ کے زیرنگرانی کراچی میں ایکبارپھرشروع ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کراتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرے، پاکستان کے سب سے بڑے اور 60فیصد سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے والے شہر کراچی کے صنعتکاروں کا حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ تاجروصنعتکاربرادری وقتاً فوقتاً حکام بالا کی توجہ کراچی کے مسائل کی جانب توجہ مرکوز کراتے رہتے ہیں تاکہ سندھ اور خصوصا کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترسے بہتر بنائی جاسکے تاکہ عوام کوروزگارکی سہولیات فراہم کرتے ہوئے غربت اور بے روزگاری میں کمی کی جائے۔(جاری ہے)
سینیٹرعبدالحسیب خان نے کہا کہ عوام کو تعلیم کی روشنی فراہم کرنے والے اساتذہ ،پروفیسراور طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹارگٹ کلنگ قابل تشویش عمل ہے جسکا حکومت سندھ نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرے ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے ڈاکٹر وحید الرحمن کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے ،علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ کرام کے ساتھ دشمنی کرنے والے عناصر پوری قوم کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں کیونکہ تعلیم کے بغیر ملک میں معاشی ترقی کا تصوربھی نہیں کیا جاسکتا ہے لہذا حکومت سندھ فوری طورپر اقدامات کرتے ہوئے وحید الرحمن کے قاتلوں کو گرفتارکرے اور عوام کوتحفظ فراہم کرے۔کاٹی کے صدر راشداحمدصدیقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا میٹروپولیٹن شہر اورمعیشت کی شہہ رگ ہے،یہ شہر قومی خزانے کو مجموعی ٹیکس ریونیو میں 54فیصد اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 50فیصد برآمدات میں حصہ لیتا ہے، مگر بدقسمتی سے اس شہرمیں طبی سہولیات فراہم کرنے والے ڈاکٹرز اور تعلیم فراہم کرنے والے اساتذہ کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور گزشتہ چند ماہ کے دوران باقاعدہ طورپر ڈاکٹراور اساتذہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے جسکی تحقیقات ہونی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.