کرپٹ لوگوں کی وجہ سے جمہوریت اورسیاست ترقی نہیں کرسکی ،سراج الحق

آج بھی بیرونی قوتوں سے زیادہ پاکستان کوکرپٹ طبقے سے خطرہ ہے،میڈیاسے گفتگو

بدھ 29 اپریل 2015 22:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہاہے کہ2015ء انتخابات کا سال نہیں،موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی، کرپٹ لوگوں کی وجہ سے جمہوریت اورسیاست ترقی نہیں کرسکی ،آج بھی بیرونی قوتوں سے زیادہ پاکستان کوکرپٹ طبقے سے خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں وی آئی پی کلچررائج ہے ،غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہواہے ،ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں ملک کی مٹھی بھراشرافیہ کی وجہ سے ملک دولخت ہواہے ۔

انہوں نے کہاکہ خواتین آج بھی حقوق سے محروم ہیں ،پاکستان میں سودی نظام کے خاتمے تک معاشی نظام میں استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں یکساں تعلیمی نصاب چاہتے ہیں جماعت اسلامی کوموقع ملاتویکساں نصاب لائیں گے