سعودی عرب، ایک سے زائد شادیاں دل کا مریض بنا سکتی ہیں
شادی شدہ ہونا کسی مرد کی زندگی کو طویل کرنے کے امکانات بڑھا سکتا ہے
بدھ 29 اپریل 2015 22:57
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء) شادی شدہ ہونا کسی مرد کی زندگی کو طویل کرنے کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے تاہم ایک سے زائد بیویوں کی موجودگی جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ دعویٰ سعودی عرب میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ جدہ کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں شوہر کے اندر امراض قلب کا خطرہ 4 گنا بڑھ جاتا ہے۔
محقق ڈاکٹر امین اﷲ کے مطابق ایسے شواہد موجود ہیں کہ شادی شدہ افراد کی صحت مجموعی طور پر بہتر اور ان کی عمریں طویل ہوتی ہیں تاہم ہم نے پہلی بار ایک سے زائد شادیوں سے دل کی صحت پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ تحقیق میں 687 شادی شدہ افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر 59 برس تھی جن میں سے 19 فیصد افراد کی 2 شادیاں ہوچکی تھیں، 10 فیصد کی تین جبکہ 3 فیصد مردوں کی 4 چار بیویاں تھیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.