ونیورسٹی اسلام آباد نے طلبہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے رواں سال سپرنگ کارنیول کا انعقاد

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 30 اپریل 2015 12:06

ونیورسٹی اسلام آباد نے طلبہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے طلبہ میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے رواں سال سپرنگ کارنیول کا انعقاد کیا جس میں مختلف مقابلوں کے ذریعے طلبہ کو اپنے صلاحیت اجاگر کرنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

28 اپریل کو اس کارنیول کا اختتامی پروگرام، تقسیمِ انعامات ہوا جس میں مختلف ڈیپاٹمنٹ سے اساتذہ اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر بیشر احمد نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور طلبہ کو مخاطب کرکے کہا " میں انعام یافتہ طلبہ کے ساتھ ساتھ ان طلبہ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں جو ان مقابلوں میں پیچھے رہ گئے ہیں، اس امید کے ساتھ کے مستقبل میں وہ جیت کر دیکھائیں گے "۔ دیگر مہمانان میں سے سٹوڈنٹس ایڈوائزر، اور ڈیپاٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز کے چیرمین بھی طلبہ سے مخاطب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :