اجنبی کے سگریٹ نہ دینے پر عورت کی بھیانک حرکت

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 30 اپریل 2015 12:15

اجنبی کے سگریٹ نہ دینے پر عورت کی بھیانک حرکت

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل2015ء)سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ ایک عورت نے پیٹرول پمپ پر ایک آدمی سے سگریٹ مانگی، آدمی نے انکار کردیا تو عورت نے گاڑی کو ہی آگ لگا دی۔ اس ناقابل یقین ویڈیو میں مشکوک عورت ایک آدمی کے پاس جاتی ہے ، جو اپنی گاڑی میں پیٹرول بھر رہا ہوتا ہے،عورت اس سے کچھ بات کرتی ہے، بعد میں پتا چلتا ہے کہ وہ سگریٹ طلب کر رہی ہوتی ہے۔

آدمی زیادہ بات نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

عورت مڑ کر پیچھے جاتی ہے اورپیٹرول پمپ کے نوزل کے پیٹرول کو لائٹر سے آگ دکھا دیتی ہے۔ ڈرائیو ایک جھٹکے سے نوزل بند کر کے کھینچتا ہے اور دونوں دور کھڑے ہوکر جلتی کار کو دیکھنے لگتے ہیں۔ یہ واقعہ یروشلم کی بیت لحم سٹریٹ میں پیش آیا۔ اخبار کے مطابق عورت کو فوراً گرفتار کر لیا مگر اس نے اپنی غلطی ماننے سے انکار کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے نوزل کو کار سے نکال کر بہت سے لوگوں کی جان بچائی ہے، ورنہ جو آگ گاڑی میں لگی تھی وہ پیٹرول پمپ کے ٹینک تک پہنچ جاتی، جس سے شدید دھماکہ ہونے کا خدشہ تھا۔ گاڑی میں لگی آگ کو بھی فوراً ہی بجھا دیا گیا۔