ہارون آباد‘عوامی شکایت پر ڈپٹی ہیلتھ کا اپنے عملے کے ہمراہ گودام پر چھاپہ بھاری مقدار میں ایکسپائری مال بر آمد

جمعرات 30 اپریل 2015 12:34

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء)عوامی شکایت پر ڈپٹی ہیلتھ کا اپنے عملے کے ہمراہ گودام پر چھاپہ بھاری مقدار میں ایکسپائری مال بر آمد تفصیل کے مطا بق ڈپٹی محکمہ صحت کی ہدایت پر عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہو ئے سینٹری انسپکٹر رانا اعظم کا اپنے عملے طارق،عمران وغیرہ کے ہمراہ فقیروالی میں صادق اینڈکو لاہوری بازار میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں پیپسی سوڈا واٹر کی ایکسپائری بوتلیں بر آمد کر لیں اور مال کو قبضہ میں لے لیا علاقہ فقیروالی میں بہت دنوں سے عوامی شکایت تھی کہ پیپسی کی لیٹر سمیت دیگر کا پانی اکسپائرہو گیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہو ئے محکمہ ہیلتھ نے کاروائی کی اور انکے سیمپل لے کر ملتان لیباٹری بھجوا دئیے دوماہ قبل ہارون آباد کے ایر یا میں بھی کوک کا ایکسپائر مال پکڑا گیا تھا محکمہ ہیلتھ کے سابق ڈپٹی ڈاکٹر انور سکیھرا نے کاروائی کرتے ہو ئے مال پکڑا اور سیمپل لے کر ملتان بھجوا ئے جس کا پانی اکسپائر ہو گیا تھا اب کیس عدالت داخل ہو گیا ہے اہل علاقہ نے ڈپٹی ہیلتھ ڈاکٹر انور کی اس کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا تھا اب فقیروالی کے علاقہ میں محکمہ صحت نے کاروائی کی ہے جن کے سیمپل لیبارٹری کے لئے ملتان بھجوا دئے گئے ہیں اب رپوٹ آنے کے بعد ہی اصل صورت حال واضع ہو سکے گی ۔