اسلام آباد ،سیکٹر ایف ٹین مرکزمیں قائم مہنگے ترین معروف انٹر نیشنل اسپتال میں ڈاکٹرز کومریض لانے پر 5000نقد انعام دینے کا فیصلہ

جمعرات 30 اپریل 2015 12:55

اسلام آباد ،سیکٹر ایف ٹین مرکزمیں قائم مہنگے ترین معروف انٹر نیشنل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین مرکزمیں قائم مہنگے ترین معروف انٹر نیشنل اسپتال میں ڈاکٹرز کواسپتال میں مریض لانے پر 5000نقد انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ،نوٹیفیکیشن 27فروری 2015ء میں میڈیکل ڈائریکٹر جنید وجاہت کے دستخط سے جاری کیا گیا تھا ،اسپتال میں تمام ڈاکٹرز کو پہلے 20مریضوں کے بعد انعامی رقم ادا کرنے کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مہنگے ترین اسپتالوں میں شمار ہونے والے معروف انٹرنیشنل اسپتال نے دن دگنی رات چوگنی کمائی کرنے کے لئے اسپتال میں تعینات ڈاکٹرز کو مذکورہ اسپتال میں مریض لانے پر 5000ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نےآن لائن کو بتایا کہ اس اعلان کے بعد اسپتال میں تعینات ملازمین اسپتال کے باہر اپنے ٹاؤٹ بٹھا رکھے ہیں جو دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کااسپتال کے باہرہی گھیراؤ کر لیتے ہیں ۔اور اسپتال انتظامیہ کو ظاہر کیا جاتا ہے کہ انہیں ہم لے کر آئے ہیں لہذا ہمیں بھی انعام کی رقم ادا کی جانی چاہئے۔تا ہم انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق جو بھی ڈاکٹر یا کوئی ملازم اسپتال میں زیادہ سے زیادہ مریض لے کر آئے گا اسے اسی حساب سے مناسب رقم ادا کی جائے گی لیکن نوٹیفیکشن میں ایک شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ پہلے بیس مریضوں کو لے کر آنے پر انعامی رقم ادا نہیں کی جائے گی۔20کے بعد لائے گئے مریضوں پر 5000ہزار پر مریض ادا کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :