پیپلزپارٹی غریب،مزدور،کسان اورپسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے‘محمد الیاس چوہدری

جمعرات 30 اپریل 2015 13:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) آزادکشمیرحکومت کے مشیروامیدواراسمبلی حلقہ نمبرایک کوٹلی محمدالیاس چوہدری کادورہ دھنواں،دورہ کے دوران انہوں نے دھنواں ودیگرگردونواح میں ہونے والی مختلف اموات پرمرحومین کے گھروں میں جاکرپسماندگان سے اظہارافسوس وفاتحہ خوانی کی،اس موقع پرمشیرحکومت کے ہمراہ پی پی پی جیالوں وکارکنان پیپلزپارٹی کی کثیرتعدادبھی ان کے ہمراہ ہوگئی،تفصیلات کے مطابق مشیرحکومت وامیدواراسمبلی محمدالیاس چوہدری نے گزشتہ روز دھنواں کے مختلف مقامات پرپھگواڑموہڑہ میں محمدجمیل کے والدمحمدعبدالعزیزکی وفات ،دھنواں میں محمدزمان چوہدری حاجی معروف کے بھائی کی وفات،سلامت شاہ کی والدہ ،بابرمغل کے کزن ،انضمام کی والدہ،اسدعلی کی ہمشیرہ،شیخ مسعودکی والدہ،دندلی کے مقام پر خان ذوالفقارکے بھائی ودیگرکی وفات پرمرحومین کے گھروں میں جاکرپسماندگان سے اظہارافسوس کے بعدفاتحہ خوانی کی،دریں اثناء مشیرحکومت کی دھنواں آمدکی خبرسن کرپاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے وکارکنان پاکستان پیپلزپارٹی جوق درجوق مشیرحکومت سے ملنے آگئے،مشیرحکومت ایک بڑے قافلے کی صورت پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکن چوہدری کظیم کے گھرپہنچے مشیرحکومت نے وہاں پارٹی جیالوں وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کے دکھ سکھ میں برابرکے شریک ہیں جہاں بھی جب بھی کسی کارکن کوکوئی دکھ ،پریشانی ہوئی ہم وہاں ضرور پہنچیں گے اوراس کاہرممکن خیال بھی رکھیں گے مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی غریب،مزدور،کسان اورپسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اس جماعت میں ہرذات،برادری اورقبیلہ کے لوگ شامل ہیں پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحدجماعت ہے جس کے اندرہرقبیلے کے لوگ موجودہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں قائم پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت شہیدذوالفقارعلی بھٹواورشہیدبے نظیربھٹوکے ویژن پرعمل پیراہے اورآزادکشمیرکے عوام کوبھرپورریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے یہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی کے کارنامے ہیں کہ آج آزادکشمیرکے اندربے شماریونیورسٹیزقائم ہوچکی ہیں اورہمارے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں انہوں نے کارکنان سے ہدائت کی کہ وہ گھرگھر،گلی گلی شہیدبھٹووشہیدبی بی کے پیغام ہوپہنچائیں اورپارٹی کی مضبوطی کے لیے دن رات کام کریں۔

متعلقہ عنوان :