انگلش رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم کا فلاحی ادارے کیلئے شمالی قطب پر پیدل مارچ

جمعرات 30 اپریل 2015 13:20

انگلش رگبی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کی ٹیم کا فلاحی ادارے کیلئے شمالی قطب ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اپریل۔2015ء) انگلیںڈ رگبی کے سابق کھلاڑیوں پر مبنی ٹیم ایک سو ساٹھ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر شمالی قطب پہنچ گئی جہاں وہ پہلا میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک غیر معمولی ریکارڈ بنانے کی خواہش اور ایک فلاحی ادارے کے لئے پیسے اکٹھا کرنے کے لئے انگلینڈ کی رگبی ٹیم کے دو سابق کھلاڑی اولی فلپس اور ٹِم سمپسن شمالی قطب پہنچ گئے ۔ انہوں نے کینیڈا کے علاقے نونا وٹ سے پیدل سفر کا آغاز کیا تھا ۔ توقع ہے اس کوشش سے تین لاکھ پاؤنڈ جمع ہوں گے جو بچوں کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے کو دیئے جائیں گے۔