ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں لاکھوں مالیت کی خسرہ ویکسین کو مٹی میں دبا کر ضائع کردیا گیا‘ نجی ٹی وی

جمعرات 30 اپریل 2015 16:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں لاکھوں مالیت کی خسرہ ویکسین کو مٹی میں دبا کر ضائع کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں واقع ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر میں لاکھوں روپے مالیت کی خسرہ ویکسین کو زمین میں دبایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

زمین سے برآمد ہونیوالی خسرہ ویکسین 2019ء تک استعمال میں لائی جا سکتی تھی ۔ڈی ڈی او ہیلتھ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے محکمہ کیخلاف سازش قرار دیا۔ڈی ڈی او ہیلتھ گلبرگ کا کہنا تھا کہ خسرہ ویکسین ضائع کرنے کی انکوائری کرائی جائے گی اور جو بھی ملوث ہوا اسے قرار واقعی سزا دی جائیگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل دریائے راوی کنارے بھی لاکھوں روپے مالیت کی خسرہ ویکسین پھینکی گئی تھی جسکی محکمہ صحت نے انکوائری کا حکم دیا تھا۔