چیچہ وطنی، خاوند دو ماہ کی دلہن کو موت کی نیند سلا کر فرار ہوگیا

جمعرات 30 اپریل 2015 16:11

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) ساتھ جینے اور ساتھ مرنے کی قسمیں دینے والے خاوند نے معمولی جھگڑے پر اپنی دو ماہ کی دلہن کو موت کی نیند سلادیا اورفرار ہوگیا،پولیس کے مطابق گاوٴں14،چودہ ایل کے رہائشی محمد ثاقب نے دو ماہ قبل چک456گ ب تاندلیانوالہ میں مقیم منظورحسین کی بیٹی رخسانہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں میں ناچاقی پیدا ہوگئی ملزم چھوٹی چھوٹی بات پر اپنی دلہن پر تشدد کرنے لگا اور گزشتہ روزمعمولی جھگڑے کے دوران اپنے کزن مظہر کی مدد سے گلا دبا کر رخسانہ بی بی کو قتل کردیا اور دونوں ملزم فرار ہوگئے،پولیس کسووال نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتا ل منتقل کردی ہے۔