لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے علاقوں میں ڈینگی کا کوئی مشتبہ مریض رپورٹ نہیں ہوا‘راؤ امتیاز

جمعرات 30 اپریل 2015 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) رکن صوبائی اسمبلی لبنی فیصل نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری اور عوامی نمائندوں کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈز کے علاقوں سے ڈینگی کا کوئی مشتبہ مریض رپورٹ نہیں ہوا۔والٹن اور لاہور کٹنونمنٹ بورڈ کے علاقے ڈینگی کی وبا سے بالکل محفوظ ہیں۔ اینٹی ڈینگی ٹیمیں گھروں سے ڈینگی لاروا زیادہ برآمد ہونے کے پیش ان ڈور سرویلنس پر توجہ دیں۔

انہوں نے یہ بات اے سی کینٹ راؤ امتیاز احمد کے ہمراہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کنٹونمنٹ بورڈز کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعمان جمیل،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف اقبال،سینئر انٹامالوجسٹ ڈاکٹر سعید،مختلف کالجوں کے پرنسپلز،پی ایچ اے،آرمی ایریاز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم پی اے لبنی فیصل نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے انسدادی ڈینگی سرگرمیوں کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر باقاعدگی سے ٹیگ کریں اور ڈینگی کنٹرول کے سلسلے میں ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

اے سی کینٹ راؤ امتیاز نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام اور لاروا کو تلف کرنے کے لئے حکومتی مشینری پوری طرح چوکس ہے اور ڈینگی کے عروج کے موسم میں بھی اس مرض کو وبائی شکل اختیار کرنے سے بہر صورت روکا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :