جمہوریت کے سفر میں مزدور طبقہ کی دیکھ بھال کو خصوصی اہمیت حاصل ہے‘ سردار شیر علی گورچانی

جمعرات 30 اپریل 2015 16:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) قائمقام اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مزدوروں کی بھلائی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے سفر میں مزدور طبقہ کی دیکھ بھال کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ جمہوریت اورمزدو وں کہ فلاح آپس میں لازم و ملزوم ہیں، پنجاب حکومت نے گزشتہ سالوں کے دوران اپنی صنعتی و زرعی پالیسی میں مزدور طبقہ کے مفاد کو اولین اہمیت دی ہے۔

مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مزدوروں کی بھلائی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے سفر میں مزدور طبقہ کی دیکھ بھال کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ پنجاب حکومت عوام اور مزدور دوست پالیسیاں دے رہی ہے۔ مزدورں کو ان کے حقوق دیئے بغیر پاکستان کو آگے چلانا ممکن نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ک پنجاب حکومت محنت کشوں کو خاطر بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے جبکہ پنجاب حکومت کے عملی اقدامات سے محنت کشوں کو خاطر خواہ سہولتیں میسر ہو رہی ہیں۔

ملک میں غریبوں کا دکھ درد رکھنے والے لیڈر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہیں جو محنت کشوں کے مسائل باخوبی جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انکے محنت کشوں کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے آج مزدور خوش حال ہے ۔

متعلقہ عنوان :