وزیراعلی پنجاب مزدوروں،کسانوں اور پسماندہ طبقات کی معاشی خوشحالی کے لئے مصروف عمل ہیں‘ لیبر ونگ پنجاب

ورلڈ لیبر ڈے پر(ن) لیبر ونگ کے زیر اہتمام تقریب آج الحمرا میں منعقد ہو گی‘سید مشتاق حسین شاہ/ رفیق چشتی /عرفان عزیزگھمن

جمعرات 30 اپریل 2015 20:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) صدر پنجاب لیبر ونگسید مشتاق حسین شاہ ،نائب صدر لیبر ونگ پنجابچوہدری عرفان عزیز اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ محمد رفیق چشتی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ پنجاب کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر الحمرا ہال نمبر 2 میں ایک پروقار تقریب منعقد ہو گی - تقریب کی صدارت صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کریں گے - انہوں نے کہا کہگورنر گلگت بلتستان محمد برجیس طاہر اوروفاقی وزیر امور کشمیر تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صوبائی وزراء ملک ندیم کامران، مجتبیٰ شجاع الرحمن، ذکیہ شاہنواز، صدر مسلم لیگ لاہور و ایم این اے ملک پرویز، خواجہ عمران نذیر ، صدر لیبر ونگ پنجاب سید مشتاق حسین شاہ اور مسلم لیگی رہنما و پنجاب بھر سے مزدوررہنما خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تقریب میں مزدوروں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا - انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے ۔مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مزدوروں، کسانوں اور پسماندہ طبقات کی معاشی خوشحالی کے لئے مصروف عمل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :