تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو شہر میں ہو نے والی بارش کے بعدان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو تیز کر نے کی ہدایت
جمعرات 30 اپریل 2015 20:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے تمام ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز کو شہر میں ہو نے والی بارش کے بعد اپنے اپنے متعلقہ ٹاؤنز میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو تیز کر نے کی ہدایت کی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو خودچیک کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں مو جودقبرستانوں، ٹائر شاپس اورکباڑ خانوں کو چیک کریں اور صفائی ستھرائی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
انہوں نے ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھروں کی چھتوں کو خصوصی طور پر چیک کریں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔مزید اہم خبریں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.