آزاد کشمیر کے لوگوں کے اربوں روپے قومی بینکوں میں جمع ہیں ‘ہر سال بیرون ملک سے کشمیری کروڑوں ڈالر کے ترسیلات زر بینکوں سے ملک بھیجتے ہیں‘قومی بینکوں کا آزاد کشمیر کے اندر سوشل سیکٹر میں حصہ زیرو ہے‘پاکستان میں قومی بینک تعلیم ، صحت ، کھیلوں اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں‘ زیر تعلیم بچوں کو سکالر شپس دی جاتی ہیں ‘کرکٹ ہاکی اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کی سر پرستی اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے میں تعاون کیا جاتا ہے‘آزاد کشمیر میں کوئی ایک شخض بھی نہیں جو قومی بینکوں کی کسی فلاحی سر گرمی سے مستفید ہوا ہو صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب کی نیشنل بینک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ عمر عظیم داؤد پوتا اور فاروق حسن سے بات چیت

جمعرات 30 اپریل 2015 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا اصل نگہبان محمد عربی ﷺ کا لایا ہوا اسلامی نظام ہے جس میں انہیں حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اور پسے ہوئے طبقات کو دوسروں کے برابر حقوق دیے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک و معاشرے کے مزدور اور محنت کش اس ملک کا اصل سرمایاہوتے ہیں ،اسلام تو آگے بڑھ کر ان کے ہاتھ چومنے اور انہیں قدرو عزت دینے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ سرمایا دارانہ نظام کی بنیادیں ہل چکی ہیں اس نظام نے مزدوروں کا خون چوسنے کے سوا کچھ نہیں دیا ،یہ شکست و ریخت کا شکار ہے،اور جلد ہی کمینوزم کی طرح اپنے منطقی انجام سے دوچار ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا یہاں مزدوروں کا مسلسل استحصال جاری ہے۔سرمایہ دار اور صنعت کار ایسے محروم و پسے ہوئے طبقہ کو اپنے ظلم و تشدد اور جبر واستحصال کا شکار کرتا ہے۔انہوں نے بھٹہ مزدوروں ،صنعتی کارکنوں،گھریلو ملازموں اور روزناہ کی بنیاد پر کام کرنے والوں کو بنیادی لیبر قوانین کے تحت سہولیات ،آسائش،صحت اور انشورنس وغیرہ پابند بنانے اور انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ۔

علامہ اسدی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ حکمران یہاں پر مزدوروں کے حقوق دینے کی بجائے بیان بازی پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔انہوں اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس پاک وطن میں اپنی جدو جہد اور تحریک سے اسلام کی عادلانہ نظام کے نفاذ کے ذریعے مزدوروں اور دیگر محروم و مظلوم طبقات کے حقوق کی پاسبانی کا فریضہ انجام دینے کے لء کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔