معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں‘ عرفان دولتانہ

جمعہ 1 مئی 2015 14:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کر رہی ہے،محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔

آشیانہ، میٹرو بس سروس، تعلیمی فنڈ، خود روزگار سکیم، اپنا روزگار پروگرام جیسے فلاحی منصوبوں سے عوام بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 سالوں سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور خدمت خلق کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔

صوبے میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت صوبے بھر کی دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ وسائل قوم کی امانت ہیں اور ہم یہ امانت انہیں لوٹا رہے ہیں۔ شفافیت، برق رفتاری اور معیار پنجاب حکومت کی پالیسی ہے اور اسی پالیسی کے تحت تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :