ورلڈ لیبر ڈے پر عام تعطیل ‘مزدور طبقہ چھٹی اور اپنے حقوق سے بے خبر روزی روٹی کی تلاش میں رہا

جمعہ 1 مئی 2015 16:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء )مزدوروں کے عالمی دن پر عام تعطیل کو سرکاری ملازمین سمیت نجی سیکٹر میں واقع بڑے اداروں اور دیگر طبقات نے انجوائے کیا جبکہ مزدور طبقہ عام تعطیل اور اپنے حقوق سے بے خبر روزی روٹی کی تلاش میں سر گرداں رہا ۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے مزدوروں کے عالمی دن پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جسکے تحت تمام سرکاری ،نیم سرکاری ،خود مختار اور پرائیویٹ سیکٹر میں واقع بڑے اداروں میں چھٹی تھی جبکہ مارکیٹوں سمیت دیگر مقامات کھلے رہے جہاں پرمحنت مزدوری کرنے والے ڈیوٹیوں پر موجود رہے ۔ دوسری طرف محنت کش طبقہ اپنے معمول کے مطابق یکم مئی کو بھی روزی روٹی کی تلاش میں گھروں سے نکلااور سارا دن محنت مزدوری کرتا رہا ۔