57 منزلہ عمارت کی تعمیر صرف 19 دن میں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 1 مئی 2015 16:28

57 منزلہ عمارت کی تعمیر صرف 19 دن میں

چانگش(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل2015ء)چین میں ایک تعمیراتی کمپنی نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ اس ویڈیو میں کمپنی نے دکھایا ہے کہ اس نے کس طرح روز کی 3 منزلیں بنا کر 19 دنوں میں 57 منزلہ عمارت کھڑی کر لی۔کمپنی نے اس بلڈنگ کو منی سکائی سٹی کا نام دیا ہے۔ اس کی تعمیر میں سٹیل اور شیشہ استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چند منٹ کی یوٹیوب ویڈیو میں کمپنی نے بلڈنگ کو ابتدا سے آخری مرحلے تک بنتے دکھایا ہے۔

منی سکائی سٹی میں 4 ہزار دفاتر اور 800 رہائشی اپارٹمنٹس ہیں ۔ اس بلڈنگ کو 97 منزلہ بنایا جانا تھا مگر ساتھ موجود ائیر پورٹ کی وجہ سے اسے 57 منزلہ ہی بنایا گیا ہے۔ تعمیراتی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی 220 منزلہ عمارت بنائے گی جس کی تعمیر کے لیے حکومت کی اجازت کا انتظار ہے۔