امریکہ ، لبرل سینیٹر برنی سینڈرز کاآئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان
صدارتی انتخاب کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی غرض سے ہیلری کلنٹن کا مقابلہ کروں گا،انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ امریکہ میں معاشی عدم مساوات ہوگا،امریکہ میں 99 فی صد آمدنی بالائی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک فی صد افراد کی جیبوں میں جارہی ہے جن کی دولت باقی ملک کی 90 فی صد آبادی کی دولت کے برابر ہے سینیٹر برنی سینڈرز کا انتخابی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 1 مئی 2015 17:35
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) امریکی ریاست ورمونٹ سے منتخب سینیٹر برنی سینڈرز نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی عمارت 'کیپٹل ہل' میں اپنی انتخابی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 73 سالہ سینیٹر سینڈرز نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی غرض سے ہیلری کلنٹن کا مقابلہ کریں گے۔
سینڈرز سابق خاتونِ اول کے بعد دوسرے ڈیموکریٹ رہنما ہیں جنہوں نے 2016ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سینڈرز نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ امریکہ میں معاشی عدم مساوات ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 99 فی صد آمدنی بالائی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک فی صد افراد کی جیبوں میں جارہی ہے جن کی دولت باقی ملک کی 90 فی صد آبادی کی دولت کے برابر ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.